Live Updates

ریحام خان کا اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ رومانس کا تذکرہ

ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ معروف صحافی جاوید چوہدری عمران خان اور میرے ساتھ ہیلی کاپٹر میں موجود تھے،عمران خان ریحام خان کے پاؤں کو رومانٹک طریقے سے ٹچ کر رہے تھے تو جاوید چوہدری کو پتہ چل گیا کہ ان دونوں کے بیچ کچھ چل رہا ہے، حمزہ علی عباسی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 12:07

ریحام خان کا اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ رومانس کا تذکرہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی متنازع بن گئی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ریحام خان کی کتاب پر خوب بحث کی جا رہی ہے۔اور سوشل میڈیا صارفین ریحام خان کی اس کتاب سے متعلق مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔کوئی ریحام خان کی حمایت میں بول رہا ہے تو کوئی ریحام خان کی اس کتاب کی شدید مخالفت کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو کسی کی ذاتی زندگی کو اس طرح کتاب میں ڈسکس نہیں کرنا چاہئیے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے قریبی ساتھی حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں جس شخص کی سب سے زیادہ تعریف کی ہے وہ شہباز شریف ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ معروف صحافی جاوید چوہدری عمران خان اور میرے ساتھ ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔اور ہم بنوں جا رہے تھے۔اس دوران عمران خان ریحام خان کے پاؤں کو رومانٹک طریقے سے ٹچ کر رہے تھے تو جاوید چوہدری کو پتہ چل گیا کہ عمران خان اور ریحام خان کے بیچ کچھ چل رہا ہے۔جب کہ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس کے اوپر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

جب کتاب منظر عام پر آئے گی تو میں اس پر ضرور تبصرہ کروں گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات