بلبل پنجاب گلوکارہ افشا ںزیبی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،میں آوازکا جادوجگائیں گی

بدھ 6 جون 2018 12:46

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بلبل پنجاب معروف گلوکارہ پنجاب کی ثقافت پر بننے والی بڑے بجٹ کی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میں اپنی آوازکا جادوجگائیں گی،،تفصیلات کے مطابق میگا پروجیکٹ پربننے والی پنجابی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کی کاسٹ کے ساتھ ساتھ میوزک پر بھی سرگرمیاں تیز نظر آرہی ہیں ، فلم کے ٹائٹل گیت ،،ڈھولا پنجاب دا،،کیلئے معروف گلوکارہ افشاں زیبی کی آواز کا انتخاب کیا گیا ہے، فلم کے پروڈیوسر بائو اصغر علی اور ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد ہیں ، گلوکارہ افشاں زیبی نے گیت،،ڈھولا پنجاب دا،،کی ریہرسلشروع کردی ہے، گیت کی ریکارڈنگ عید کے فوراًًبعدکی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :