Live Updates

عمران خان کہتے تھے کہ غیر ملکی سفارتکاروں سے ملتے ہوئے دوپٹہ اتار دیا کرو

حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ عمران خان مجھے غیر ملکی سفارتکاروں سے ملتے ہوئے مغربی لباس پہننے کا کہا کرتے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 13:08

عمران خان کہتے تھے کہ غیر ملکی سفارتکاروں سے ملتے ہوئے دوپٹہ اتار دیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 جون 2018ء) ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان مجھے کہتے تھے کہ غیر ملکی سفارتکاروں سے ملتے ہوئے دوپٹہ اتار دیا کرو۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب سے متعلق اب تک کئی انکشافات سامنے آ چکے ہیں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبینہ طور پر نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبینہ طور پر وسیم اکرم اور ان کی مرحوم اہلیہ پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔اور کہا ہے کہ وسیم اکرم بہت زیادہ منشیات کا استعمال کرتے تھے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ خواتین کو دوپٹے پہنا دیتے ہیں،انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ جمائما خان کو بھی دوپٹہ پہنایا تھا جب کہ لیڈی ڈیانا کو بھی پاکستان آمد پر شلوار قمیض پہنائی تھی۔

(جاری ہے)

اور اب انہوں نے ایک ایسی خاتون سے شادی کی ہے جو کہ پردہ کرتی ہیں۔تو ان عمران خان کے بارے میں ریحام خان کہتی ہیں کہ مجھے عمران خان کہتے تھے کہ جب غیر ملکی سفارتکاروں سے ملو تو دوپٹہ اتار دیا کرو اور ان سے ملتے ہوئے مغربی لباس زیب تن کیا کرو۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ نہیں میں تو دپٹہ پہنوں گی ۔

یہ میرے کلچر کا حصہ ہے۔میرے مذہب نے مجھے دوپٹہ لینے کا کہا ہے اس لیے میں تو دوپٹہ لوں گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ  ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات