میئر سکھر نے سڑکوں کی تعمیر ‘ درستگی و بحالی کی 25 سے زائد اسکیمیں 94.673 ملین روپے کے خرچ سے مکمل کرلیں

بدھ 6 جون 2018 18:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سابق ایم این اے کے ترقیاتی فنڈ سے مئی 2018 ء تک مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ‘ درستگی و بحالی کی 25 سے زائد اسکیمیں 94.673 ملین روپے کے خرچ سے مکمل کی تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولیت میسر آسکے۔

(جاری ہے)

جو اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں ان میں گائوں مراد مہر کی سڑک کی تعمیر ، الخیر ہسپتال تا مختیار مہر ہائوس تک سڑک کی تعمیر ، سٹی پوائنٹ تا مختیارمہر یو سی 16 میں سڑک کی تعمیر ، شکارپور روڈ تا جعفر آباد تک سڑک کی تعمیر ، گائوں کلاٹی تا گائوں آباد تک سڑک کی تعمیر ، ڈیہا تا گائوں بنگل خان کھوسو تک سڑک کی تعمیر ، جیل روڈ کی تعمیر اور میٹلنگ ، جنات بلڈنگ تا دبہ روڈ تک سڑک کی تعمیر اور میٹلنگ ، تھرمل کالونی تا بلال مسجد براستہ رائل روڈ سڑک کی تعمیر اور میٹلنگ ، نور مسجد سے مکرانی مسجد تک میانی روڈ کی تعمیر اور میٹلنگ ، گائوں ربنواز ماکا، گائوں راجوو مارواڑی ، گائوں لائق ماکا اور جیا لعل کالونی کی سڑک کی تعمیر اور میٹلنگ ، گائوں نہال خال کھوسو یو سی 16 کی سڑک کی تعمیر اور میٹلنگ، نیوپنڈ پولیس گرائونڈ تا ڈاکٹر پرویز کورائی کلینک اور نورانی مسجد تک سڑک کی تعمیر ، نیوپنڈ یو سی 12 میں ریاض الدین منگی نزد علی پی سی او مین سے سڑک کی بحالی اور ریکنڈیشننگ ، گائوں بخش خان لکھن یو سی 16 میں سڑک کی بحالی اور ری کنڈینشننگ، گائوں ملک خان کھوسو یو سی 16 میں سڑک کی بہتری بحالی اور ری کنڈیشننگ ، گائوں لعل مشائخ تا میرانی محلہ یو سی 16 میں سڑک کی بحالی اور ری کنڈیشننگ ، یو سی آرائیں میں سید صابر شاہ حوالی روڈ کی بحالی اور ری کنڈیشننگ، عمر کوٹ تا ولیج کلری گھمرا تک سڑک کی بحالی اور ری کنڈیشننگ بیدل شاہ بخاری تا سائیں داد ملک یو سی 18 میں سڑک کی بحالی اور ری کنڈیشننگ ریاض رامیجو مل تا ولیج سابا گوٹھ تک سڑک کی بحالی اور ری کنڈیشننگ ، گائوں مقام روڈ تا گائوں آباد مہر یو سی 20 تماچانی میں سڑک کی تعمیر ، گوسڑجی مین روڈ تا تماچانی اور حاجی اسماعیل لبھو گائوں یو سی 20 میں سڑک کی بہتری اور ری کنڈشیننگاور شاہان آریجو تا لعل محمد کٹپر تک سڑک کی بحالی اور ری کنڈیشننگ شامل ہیں۔