چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی اور ایف پی سی سی آئی کے ما بین ایم او یو پر دستخط

بدھ 6 جون 2018 18:54

چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی اور ایف پی سی سی آئی کے ما بین ایم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طا رق حلیم کی خصو صی دعوت پر چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ نے گذشتہ روز فیڈریشن ہا ئوس کراچی کا دور ہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے اراکین کو گوادر کی بندر گا ہ اور فر ی اکنامک زون میں تر قیا تی منصوبو ں اور ایف پی سی سی آئی کو گوادر میں اپنی نئی بلڈنگ بزنس سینٹر میں دفتر فر ی آف کاسٹ مہیا کر نے سے متعلق تبا دلہ خیال کیا ۔

ایف پی سی سی آئی اور چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی کے در میان طارق حلیم نے گوادر میں 7مارچ 2018کو MoUپر دستخط کیااتھا۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر ، نا ئب صدور طا رق حلیم ،سعید ہ بانو، سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیف ایگز یکٹوTDAP ایس ایم منیر اور بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر طا رق حلیم نے چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ کا فیڈریشن ہا ئوس آنے پر خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی انتھک محنت اور کو ششوں سے چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان ایک معاہد ے پر دستخط ہو ا جس میں چینی کمپنی اپنی نئی بلڈنگ بز نس سینٹر گوادر میں ایف پی سی سی آئی کو فر ی دفتر مہیا کرنے کا کہا ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ گوادر پو رٹ سے شروع کی جانے والی کنٹینر لا ئن کی سروس کے تحت ہر بد ھ کو ما ل برادر بحری جہاز گوادر آتا ہے جو محدود مقدارمیں کا رگو چین اور مڈ ل ایست کی بندر گا ہو ں تک لے جا رہا ہے جس میں سی فوڈ بھی شامل ہے۔ طا رق حلیم نے بتا یا کہ گوادر سے چین ایکسپورٹ کی جانے والی سی فوڈ کو چین میں منہ ما نگی قیمت پر پر خریدا جا رہا ہے اسی طر ح پاکستان کی کو ئی بھی مصنوعات چین جا نے پر چینی خریداروں کی جانب سے والہانہ دلچسپی کااظہار کیا جا رہا ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر نے کہاکہ ایف بی آرنے گوادر کی بند رگا ہ پر کمیو نی کیشن کی مو ثر سہو لت نہ ہو نے کی وجہ سے کلیئر نگ کے One Window آپریشنکسٹم کی سہو لت عا رضی طور پر استعمال کر نے کی اجا زت دے دی ہے۔ اس موقع پر چا ئنا اوورسیز پو رٹ ہو لڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین چانگ بائوژونگ نے کہاکہ گوادر فر ی اکنا مک زو ن کے پہلے فیز میں تمام زمین بک ہو چکی ہے اور ، پہلے فیز میں 10 سر مایہ کا روں کو سر مایہ کا ری کے اجا زت نامے دیے جا چکے ہیں جن میں سے 4پاکستانی کمپنیاں شا مل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے زون کی تعمیر پر 300ملین ڈالر کی سرمایہ کا ری کی جا چکی ہے گوادر کی آبا دی کو پورٹ پر نصب ڈی سلینیشن پلا نٹ سے میٹھے پا نی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ گوادر کا اسمارٹ سٹی ما سٹر پلا ن بھی اگست تک مکمل ہو نے کا امکان ہے ۔ چانگ بائوژونگ نے بتا یا کہ چین گودار کی مقامی آبادی کی سماجی بہبود اور بنیادی سہو لتو ں کی فراہمی کے لیے بھی سر ما یہ کا ری کر رہا ہے ۔

سی او پی ایچ سی کے ہیڈ آف ما رکیٹنگ سید شہزاد سلطا ن نے کہاکہ گودار میں تین سو بستر وں کا ہسپتا ل تعمیر کیا جا رہا ہے اس وقت بھی 14ما ہر چینی ڈاکٹرز گوادر میں تعینات ہیں ،گوادر کی آبادی کو تین لا کھ گیلن یو میہ پا نی ٹینکروں کے ذریعے فرا ہم کیا جا رہا ہے جس کے لیے بلو چستان حکومت سے با ضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے پا نی کی فراہمی کا آغا ز رمضان میں کیا گیا پا ئپ لا ئن کے ذریعے پا نی کی فرا ہمی کے لیے بھی غیر منا فع بخش تنظیموںکے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔