سوئٹ ہوم کے بے سہارا بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،عذرا جمال

بدھ 6 جون 2018 18:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی رکن اور سماجی رہنما عذرا جمال نے کہا ہے کہ سوئٹ ہوم کے بے سہارا بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ‘ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے ‘ بہتر تعلیم و تربیت اور کردار سازی سے انہیں معاشرے کا فعال شہری بنایا جاسکتا ہے ‘ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ان یتیم اور بے سہارا بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے بچوں میں عیدکے کپڑے اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی شفقت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں سوئٹ ہوم بہترین طریقے سے فرائض انجام دے رہا ہے‘ مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے بھی بچوں میں عیدی تقسیم کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوئٹ ہوم سکھر نے بتایا کہ سوئٹ ہوم میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت او رکردار سازی پر بھی توجہ دی جاتی ہے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :