بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ بدستور جاری

صوبہ بھر میں 16 قومی اسمبلی اور 51 صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسرز جنرل نشستوں کیلئے کاغزات وصول کریں گے

بدھ 6 جون 2018 19:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے صوبہ بھر میں 16 قومی اسمبلی اور 51 صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسرز جنرل نشستوں کیلئے کاغزات وصول کریں گے جبکہ خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر سے جاری ہونگے مخصوص نشستوں کیلئے اج اب تک خواتین کے 11 اور اقلیتوں کے 6 فارم۔

(جاری ہے)

جمع ہوئے ہیںکاغذات نامزدگی کا یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا