حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کا مرکزی جلوس اپنے روایتی اور قدیمی راستوںسے ہوتا ہوا افطاری کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 6 جون 2018 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کا مرکزی جلوس اپنے روایتی اور قدیمی راستوںسے ہوتا ہوا افطاری کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین رنگ محل چوک میں ادا کی جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی جو جلوس کے تمام راستے ناصرف ماتم کرتے رہے بلکہ نوحہ خوانی کرتے رہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کرر کھے تھے عزداروں کو جامہ تلاشی کے بعد مخصوص راستوں سے گزر کر مرکزی جلوس میں شامل ہونا پڑتا رہا سیکورٹی نکتہ نگاہ سے جلوس کے تمام روٹ پر چار سے پانچ ہزار پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیاں انجام دیں جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے جلوس اور جلوس کے روٹ کو مانیٹر کیا گیا اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال انتہائی پرامن رہی ۔