جیکب آباد’رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ختم القرآن کی تقریبات نامور علماء کرام خطاب کریں گے

بدھ 6 جون 2018 19:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ختم القرآن کی تقریبات نامور علماء کرام خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںختم القرآن کی تقریباتمنعقد کی جا رہی ہیں22رمضان مسجد قبلتین ،23مسجد محمدیہ،24مسجد حیدر کرار،اللہ والی،25رمضان مکی مسجد,سبحانی مسجد،مسجد علی المرتضی ،26رمضان صدیقہ مسجد ،محبوب مصطفی مسجد،فاروقیہ مسجد،27مدنی مسجد ،قبا مسجد،حسینیہ مسجد،مسجد امیر حمزہ،28رمضان مسجد اقصی ،حسنین مسجد،29رمضان المبارک پر مسجد ابو ہریرہ ،مدرسہ قاسم العلوم ،رحمانی مسجد،عثمانیہ مسجد،سمیت دیگر مساجد میںختم القرآن کی تقریبات ہونگی جس سے نامور علماء کرام ،جے یو آئی ،ایم ایم اے کے رہنما مولانا علی شیر بروہی،ایم ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹراے جی انصاری ،مولانا عبدالستار میکھو ،حافظ میر محمد بنگلانی ،مولانا عبدالجبار رند ،مولانا عبدالحلیم عابد ابڑو،نصر اللہ گھنیو ،قاری احمد علی مکی ،مولانا عبدالرزاق لونڈ ،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصار ی ودیگر خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :