پیپلز پارٹی آزادکشمیر ضلع بھمبر و تحصیل برنالہ کی تنظیم نو

بدھ 6 جون 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ضلع بھمبر و تحصیل برنالہ کی تنظیم نو کر دی گئی۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے بدھ کے روز پیپلز پارٹی۷۷ آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی منظوری کے بعد نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے عہدیداروں میں ضلع بھمبر سے ڈپٹی آرگنائزر راجہ قمر الزمان خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک اللہ رکھا جبکہ تحصیل برنالہ سے نائب صدر ملک لیاقت اور سیکرٹری اطلاعات واجد اقبال جرال ہونگے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا گیاہے۔۔۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :