اسلام آباد،بنکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پو ائنٹ پرلوٹنے والا چار رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد ملزمان کا ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف

بدھ 6 جون 2018 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بنکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پو ائنٹ پرلوٹنے والا چار رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار، ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے وہاں کی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا.یہ گروہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ سبزی منڈی پولیس کے اے ایس آئیز رشید احمد ، عدیل ، فخر ہیڈ کنسٹبیل ، محمد خا لد کنسٹیبل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے تین ملزمان محمد رضوان، محمد سلیم اورمحمد عمران عرف ما نا کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے لوٹی گئی رقم، طلا ئی زیورات،موبائل فون، دو موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمدکر لیاگیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں. ملزمان کے خلاف تھا نہ سبز ی منڈی میں ڈکیتی اور سٹر یٹ کر ائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ملتان اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کرنیکا انکشاف کیا ہے وہاں کی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا.یہ گروہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہی,ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی پو لیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات بر ئوے کا ر لا تے ہوئے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کو یقینی بنا یاجا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔۔۔۔۔