مرید کے ،ن لیگ کا رانا افضال حسین کو این ای119اور پی پی 135میں چودھری حسان ریاض کو اپنا امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 6 جون 2018 20:37

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن)نے اپنے سابق امیدوار رانا افضال حسین کو حلقہ این ای119اور پی پی 135میں چودھری حسان ریاض کو اپنا امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی136 امیدوار کی تبدیلی کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے لیے بریگیڈ(ر) راحت امان بھٹی اور عمر آفتاب ڈھلوں، صوبائی اسمبلی کے لیے عامر گجر، میاں خالد جاوید، رانا اعجاز حسین، محمد ارشد ورک، سجاد حسین چھینہ، محمد سعید بٹ، خالد منظور گجر میں سے کسی امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی۔

مسلم لیگ (ن) کی ایک اہم شخصیت کی طرف سے بھی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا امیدوار بننے کی افواہیں گردش میں ہیں۔عمر آفتاب ڈھلوںنے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں اور ٹکٹ ملنے کی صورت میں پارٹی امیدوار کے طور پر انتخابی نشان کے حصول کی درخواست پیش کی جائے گی۔پی ٹی آئی کی طرف سے نارنگ منڈی کے علاقہ سے بھی کوئی امیدوار صوبائی اسمبلی فائنل نہیں کیا گیا جس کے باعث انتخابی گہما گہمی میں اضافہ نہیں ہو سکا۔