معتکفین کی علمی و روحانی تربیت ، اصلاح احوال پر خصوصی توجہ، اجتماعی وظائف و تسبیحات،نوافل،حلقہ ہائے درود کا انعقاد

بدھ 6 جون 2018 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کا سب سے بڑا اعتکاف(شہر اعتکاف) لاہور ٹائون شپ میں آباد ہو چکا ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب نماز تراویح کے بعد شروع ہوتا ہے ،خطابات کا یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔شہر اعتکاف میں شریک معتکفین کی علمی و روحانی تربیت اور اصلاح احوال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

معتکفین،تہجد،انفرادی و اجتماعی وظائف و تسبیحات،نوافل،حلقہ ہائے درود،ذکر و اذکار کے ذریعے اپنے باطن کو منور کرکے اعتکاف کی بر کات سمیٹ رہے ہیں۔شہر اعتکاف میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کے ساتھ ساتھ معتکفین کی علمی و فکری تربیت کیلئے قرآن مجید،احادیث،عبادات،عقائد،اخلاق حسنہ اور فقہی مسائل پر مشتمل باقاعدہ تربیتی نصاب مرتب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تربیتی اور فکری نشستیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔