وفاقی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی

سبزی فروٹ مہنگا فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 25گراں فروشوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

بدھ 6 جون 2018 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائے گی ۔ اشیاء خوردونوش مقررہ داموں پر فروخت کی جائیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر اسلام آباد نے پی ڈبلیو ڈی کالونی میں پرائس چیکنگ کے دوران سبزی فروٹ مہنگا فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 25گراں فروشوں کو 1,00,000روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک فوڈ آوٹ لیٹ سیل کردیاہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائیں ۔ منگل کو انتظامیہ کی پرائس چیکنگ ٹیموں نے 61گراں فروشوں کو مجموعی طورپر 1,36,000/ہزار وپے جرمانہ عائد کیا اورکارروائی کے دورن اسسٹنٹ کمشنر صدرنی8 گراں فروشوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور ناقص اشیاء فروخت کرنے پر جوڈیشل لاک اپ بیھجاہے۔

متعلقہ عنوان :