سابق سیکرٹری خزانہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

بدھ 6 جون 2018 21:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پرمشتمل بینچ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد ریفرنس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ اور مشتاق احمد رئیسانی کے کونسل سید ایاز ظہور ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔