الیکشن کمیشن نے پنجاب ،بلوچستان اسمبلیوں کے سیکرٹریز سے نامزد نگران وزرائے اعلی کے کوائف مانگ لئے

چاروں صوبوںکے چیف سیکرٹریز سے اعلیٰ افسران کی فہرستیں بھی طلب کرلی گئیں،انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کی جائیگی ‘ ذرائع

بدھ 6 جون 2018 21:42

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے سیکرٹریز سے نامزد نگران وزرائے اعلی کے کوائف مانگ لئے ،چاروں صوبوںکے چیف سیکرٹریز سے اعلیٰ افسران کی فہرستیں بھی طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے سیکرٹریز سے نامزد نگران وزرائے اعلی کے کوائف مانگتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی کیلئے نامزد افراد کے مکمل کوائف، تعلیم، قابلیت کی تفصیلات بھجوائی جائیں۔

الیکشن کمیشن نے نامزد افراد کی سی وی بھی بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن نام موصول ہونے کے بعد 2 روز کے اندر وزرائے اعلی کا اعلان کرے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے کمشنرز، ڈی پی اوز اور آر پی اوز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ہیں۔ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر کرے گا۔