ریحام خان کو پی ٹی آئی کا شکریہ اداکرنا چاہیے،نثار کھوڑو

ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی ،اگر کسی کے پاس کتاب کا مسودہ ہے تو انہیں دے دیں تاکہ وہ بھی چسکے لیں، صدر پیپلزپارٹی سندھ

بدھ 6 جون 2018 21:58

ریحام خان کو پی ٹی آئی کا شکریہ اداکرنا چاہیے،نثار کھوڑو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ ریحام خان کو پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگومیں نثار کھوڑو نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب چھپنے سے پہلے ہی بیسٹ سیلر بن جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی ،اگر کسی کے پاس کتاب کا مسودہ ہے تو انہیں دے دیں تاکہ وہ بھی چسکے لیں۔