عوام کتاب کے نشان پر مہر لگاکر پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کو یقینی بنائیں ،ْمیاں محمد اسلم

ا سلام آباد سے حسب سابق بھر پور کامیابی حا صل کر کے تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے متحدہ مجلس عمل آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے بلعموم اور اسلام آباد سے بلخصوص بڑی کامیابی حا صل کر یگی یو نین کونسل جی سکس میں افطار پارٹی کے شر کا سے محمد کاشف چوہدری ، راجہ عاشق خان ،مولانا اسحا ق اور دیگر کا خطاب

بدھ 6 جون 2018 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کے پاس آپشن موجود ہے ،کہ وہ کرپٹ اور ظلم کرنے والے حکمرانوں اور عوام کوبار بار دھوکا دینے والوں کو مسترد کردیں۔ جب یہ لوگ ووٹ لینے آئیں تو ان سے پوچھیں کہ انہوں نے عوام کو بد حال کیوں کیا۔

انھوں نے کہا عوام کتاب کے نشان پر مہر لگاکر پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل جی سکس میں افطار پارٹی کے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے کی۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل محمد کاشف چوہدری ،ناظم علاقہ راجہ عاشق خان ،مولانا اسحا ق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کی سیاست اور متحدہ مجلس عمل کی سیاست کا مقصد اللہ کے دین کی سربلندی اور اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا اور غریب عوام کے مسائل حل کر کے غریبوں ، مظلوموں ، محروموں اور پسے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھانا اور ان کو عزت و وقار دینا ہے۔

انھوں نے کہامتحدہ مجلس عمل آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے بلعموم اور اسلام آباد سے بلخصوص بڑی کامیابی حا صل کر ے گی ، اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے کارکنان ،خواتین ، نوجوان انتخابی مہم میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں،انھوں نے کہاا سلام آباد سے حسب سابق بھر پور کامیابی حا صل کر کے تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے۔