واٹر اینڈ سینیٹشن ورکرز یونین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر محکمے کیخلاف احتجاجی تحریک شروع شروع کرنیکا اعلان

بدھ 6 جون 2018 22:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) واٹر اینڈ سینیٹشن ورکرز یونین نے 2 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی گزشتہ روز واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے زیر نگرانی کام کرنے والے ملازمین کے واٹر سینیٹشن ورکرز یونین کا ایک احتجاجی اجلاس زیر صدارت صدر آمزار علی خان منعقد ہوا اجلاس سے آمزار علی خان ، جنرل سیکرٹری حاجی جہانزیب خان ، سرپرست اعلیٰ نیازعلی شاہ ، نائب صدر نورآیاز ، موسیٰ خان ، صداقت حسین ، مجاہد علی اور دیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے ساتھ کام کرنے والے تمام ملازمین انتہائی غریب ہیں جن کا ماہانہ تنخواہ پر گزارہ ہوتا ہے اور اب عید الفطر بھی سر پر ہے اور ہمارے بچوں کو بھی عید کی خوشیوں سے محروم کیا جارہا ہے ہمیں گزشتہ مہینوں اپریل اور مئی کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ ملازمین کی اور بھی بقایاجات کی ادائیگی کرنی ہے جس سے ڈبلیو ایس ایس سی حکام دینے میں ٹال مٹول کررہے ہیں اس سلسلے میں متعلقہ حکام ہم سے تحریری درخواست لینے سے بھی انکاری ہیں لہذا تمام ملازمین کو تین دن کے اندر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر ملازمین بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے

متعلقہ عنوان :