ناظم ممتاز علی خان مہمند پی کی54سے مسلم لیگ( ن) کی ٹکٹ پر انتخا بات میں حصہ لیں گے

بدھ 6 جون 2018 22:23

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) تحصیل تخت بھائی کے ناظم ممتاز علی خان مہمندآئندہ 24گھنٹو ں کے دوران تحصیل نظامت سے مستعفی ہو کر پی کی54سے مسلم لیگ( ن) کی ٹکٹ پر انتخا بات میں حصہ لینے کا با قا ئدہ اعلا ن کرینگے ۔ اطلا عات کے مطا بق انتہائی با خبرذرائع سے معلوم ہوا کہ تحصیل تخت بھائی کے ناظم ممتاز علی خان مہمند نے پی کی54 سے انتخا بات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر حصہ لینے کا ختمی فیصلہ کر دیا ۔

اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے آئندہ 24گھنٹوں کے اندر تحصیل نظا مت کے عہدے سے مستعفی ہونگے ۔ اس سلسلے میں ان سے رابطہ کر نے پر انہوں نے انتخا بات میں حصہ لینے اور نظامت سے مستعفی ہو نے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اور سابقہ ایم پی اے جمشید خان مہمند دو حلقوں این ای22مردان 2اور پی کے 55 سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر انتخابی دنگل میں پنجہ آزمائی کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے انشا ء اللہ کامیابی ہماری ہو گی۔یاد رہے کہ ممتاز علی خان مہمند 2015کے بلدیاتی انتخا بات میں یو سی جلالہ سے بھاری اکثریت سے تحصیل کونسلر منتخب ہو ئے تھے بعد میں جے یو آئی (ف) میں شامل ہو کر ان کے ٹکٹ پر تحصیل تخت بھائی کے ناظم منتخب ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :