اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بازار کا اچانک دورہ، متعدد دکانداروں کو جرمانہ

بدھ 6 جون 2018 22:28

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گوجرخان اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو نو ہزار روپے جرمانہ کیا اور وارننگ دی کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کی جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق امیر نے ریڈر ملک عمران فیض کے ہمراہ مین بازار کا وزٹ کیا ، اشیاء خورد ونوش سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر کے فروخت کرنے پر نو ہزار جرمانے کئے۔ ملک طارق امیر نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کی جائے اور گرانفروشی کے مرتکب ہونے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :