چھانگا مانگا ، گھر سے ماں اور بیٹی کی نعش برآمد

بدھ 6 جون 2018 22:46

قصور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے علاقہ رحمان پورہ میں ایک گھر سے نگینہ بی بی اور اس کی بیٹی عائشہ بی بی کی نعشیں برآمد‘ دونوں ماں بیٹی گھرمیں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کو زہر دے کر مارا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق معلوم ہوسکیں گے ۔پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :