خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے اب تک 503 نامزدگی فارم حاصل کئے گئے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

بدھ 6 جون 2018 22:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اب تک 503 نامزدگی فارم مختلف امیدواروں کی جانب سے حاصل کیے گئے ہیں اورمختلف نشستوں کے لیے 18 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اقلیتی نشست پر7 امیدواروں جبکہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی نشست پر3 امیدواروں نے اور8 خواتین امیدواروں نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں ۔ جن امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ان میں دیوان چند چاؤلہ ، راجہ اسیرمل منگلانی،شہناز گل،ندا کھوڑو،شہناز گل،نصرت سحر عباسی دیگر شامل ہیں۔