متعدی و بائی امراض پر قابو پانے کے لئے حکومت بلوچستان تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لارہی ہے ، سیکریٹری صحت

بدھ 6 جون 2018 22:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ متعدی و بائی امراض پر قابو پانے کے لئے حکومت بلوچستان تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لارہی ہے جبکہ اس میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کو عملی جامہ پہنا یا جارہا ہے۔. یہ بات انہوںنے قومی ادارہ صحت کے ساتھ مفاہمتی یاداشت برائے صوبائی پبلک ہیلتھ بمقام فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں قیام کرنے کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری ، چیف پبلک ہیلتھ لیبارٹریز ڈاکٹر فہیم تالم، چیف ایف ای ڈی ایس ڈی این آئی ایچ ڈاکٹر جمیل احمد عالمی ادارہ صحت بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر بابر عالم ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر امین مندوخیل و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بتایا گیا کہ فاطمہ جناح جنرل ہسپتال میں عصر حاضر سے ہم آہنگ صوبائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری کے قیام کا مقصد صوبے میں متعدی امراض پر قابو ، ان میں اسباب کی نشاندہی ، امراض کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے مشاورت کو عصر حاضر سے ہم آہنگ نتائج کی بنیاد پر ترجیحات و ضع کرنا ہیںاس لیبارٹری میں متعدی امراض کانگو ، ڈینگی ، کالاآزار، خسرہ ، چکن گونیا ، ہیضہ و دیگر متعدی امراض کی تشخیص کی جائے گی جوکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا ۔