ْکوئٹہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

بدھ 6 جون 2018 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سعید احمد شہید جبکہ دوسرا پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔