کراچی،رینجرز نے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 6 جون 2018 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی محمد عرف باپ کو گرفتار کیا جو بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ پریڈی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سراج عرف میراج کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

پریڈی، شاہ لطیف، زمان ٹاؤن، بریگیڈ اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان امتیاز عرف امو، محمد یاسین، خالد لاکھا عرف کالو، محمد راشد، محمد ذیشان، ذیشان احمد عرف بھیا، حمیر عرف لمبا، بابر حسین، ریاض علی عرف راجو اور عدنان عرف کوڈو کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کلری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان منیر خان اور شاہد خان کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔