حب ندی میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 23:37

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) حب کے علاقے میں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 2نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو حب کے علاقے میں واقع حب ندی میں نہاتے ہوئے 2نوجوان محمد صادق اور محمد ولد غلام حسین ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی نعش پانی سے نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :