ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری‘‘ 31اگست کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعرات 7 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار راج کماررائو کی ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری‘‘ 31اگست کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سٹری‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم31اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،شردھ اکپور نے ٹویٹر پر فلم کی 59سیکنڈ کی وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے ’’او سٹری کل آنا‘‘، وڈیومیں دیواریں دکھائی گئی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راج کمار رائو ہیں۔فلم کے ہدایتکار امار کوشک جبکہ پروڈیوسر دینش ویجن ہیں۔

متعلقہ عنوان :