ہالی ووڈ کامیڈی ایکشن فلم’’دی انکریڈیبلز2‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئرکا انعقاد

ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم 15جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے

جمعرات 7 جون 2018 12:52

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو اینی میٹیڈ فلم’ ’دی انکریڈیبلز‘‘ی دوسری کڑی فلم’ ’دی انکریڈیبلز 2‘‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ہے۔فلم کے دلچسپ کرداروں میں اپنی ا?واز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ستارے تقریب میں پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیااور خوب تصاویر بنائیں۔

ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینی میٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سٴْپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے ا?غاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے ۔اپنی فیملی کے ساتھ زندگی بسر کرتے اس کرائم فائٹر کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ ا?تا ہے جب اسے ایک بار پھر سے سپر ہیروں کا روپ دھار کر عوام کی مددکے لیے نکلنا پڑتا ہے تاہم اس بار یہ تنہا نہیں ہوتا اس کے ساتھ اس کی فیملی بھی سٴْپر ہیرو بن کر جرائم کے خلاف لڑنے کا ارادہ کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان واکر اور نکول پیراڈزکی پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینی میٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار سیموئیل ایل جیکسن، ہولی ہنٹر، جان ریٹ زینبرگ، کریگ نیلسن،ہک میلنر اور سارا وویل کی ا?وازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔یہ ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم 15جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :