ریحام خان نے اس وقت عمران خان کا بلیک بیری کہاں چھپا کر رکھا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری اپنی دوست یا پھر کسی انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے، صحافی کا دعوی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات جون 12:45

ریحام خان نے اس وقت عمران خان کا بلیک بیری کہاں چھپا کر رکھا ہے، تفصیلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) معروف صحافی مرتضی علی شاہ کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری اپنی دوست یا پھر انشورنس کمپنی کے پاس رکھا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر یہ خبریں آ رہی تھیں کہ تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان جب اپنی طلاق سے ایک دن پہلے بنی گالا سے لندن آئیں تھیں تو وہ اپنے ساتھ عمران خان کا بلیک بیری بھی لے آئیں تھیں۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے صحافی مرتضی علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریحام خان طلاق کے بعد ایک بلیک بیری ڈیوائس اپنے ساتھ لے آئی تھیں جو انہوں نے اپنی کسی دوست کے پاس یا انشورنس کمپنی کے پاس رکھی ہوئی ہے۔اور بہت ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ وہ بلیک بیری ڈیوائس اس وقت بر طانیہ میں موجود ہے اور ریحام خان کی کتاب کا جو مسودہ لیک ہوا ہے اس میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے۔

(جاری ہے)

صحافی کا اس متعلق مزید بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دینے سے دو ماہ پہلے برطانیہ کے کچھ ماہر قانون سے رابطہ کیا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ اگر وہ ریحام خان کو طلاق دیتے ہیں تو اس کے برطانیہ میں کون سے قانونی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔جب کہ ریحام خان کو یہ بات پتہ چل گئی کہ عمران خان طلاق کے حوالے سے قانونی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اور ریحام خان کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کی شادی مشکلات کا شکار ہے۔اور کچھ بھی ہو سکتا۔اس لیے وہ عمران خان کی ڈیوائس اپنے ساتھ لندن لے آئی تھیں جب کہ اس بلیک بیری میں اور کئی ای میلز بھی موجود ہیں۔یاد رہے کہ ریحام خان بھی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ ان کی کتاب ایک بلیک بیری کا ذکر ہے جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف خوفزدہ ہے۔