سنجے دت کے آنجہانی والد سنیل دت کی 89ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 7 جون 2018 13:28

سنجے دت کے آنجہانی والد سنیل دت کی 89ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کے آنجہانی والد سنیل دت کی 89ویں سالگرہ منائی گئی،اس موقع پر سنجے دت نے یادگار تصویر بھی شئیر کیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کے والدسنیل دت 6جون1929ء کو پیدا ہوئے اور 25مئی2005ء میں جہان فانے سے کوچ کر گئے، آج ان کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے سنجے دت نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ مجھ میں رہتے ہیں، ہیپی برتھ ڈے ڈیڈ‘‘ تصویر میں سنیل دت سنجے دت کو بانہوں میں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

سنجے دت کی نئی فلموں میں ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر3‘‘ ،’’توربار‘‘ ،’’کلنک‘‘، ’’پانی پت‘‘، پراستھانم‘‘ اور ’’ہائوس فلم فور‘‘ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :