فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کے ریمیک کی بجائے مشابہت پر مبنی ہے، ایشان کھٹڑ

جمعرات 7 جون 2018 14:03

ْممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ایشان کھٹڑ نے کہا ہے کہ فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کے ریمیک کی بجائے مشابہت پر مبنی فلم ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھٹڑ نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ حال ہی میں دوسری فملوں سے مشابہت پر مبنی فلمیں باکس آفس پر اچھی نہیں گئیں لیکن یہ فلم کی ہدایتکاری پر منحصر ہوتا ہے اور ہدایتکار ششانک کھیتن اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ یہ فلم ہمارے ملک کے لئے کتنی اہم ہے اور یہ فلم ریمیک کی بجائے محض مماثلت پر مبنی فلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کی عکسبندی سے قبل مراٹھی فلم ’’سیرت ‘‘ دیکھی جو مجھے بہت متاثر کن لگی، میں اس فلم سے وابستہ تمام امیدوں کو سمجھتا ہوں لیکین میں تخلیقی ماحول میں کام کرتے ہوئے ان سب باتوں کو نہیں سوچتا کیونکہ ایسی باتوں سے میری پرفارمنس متاثر ہو سکتی ہے لہذا فلم ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ سے مختلف ہو گی۔

متعلقہ عنوان :