میاں رضا ربانی کا بزرگ سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو کے انتقال پراظہار افسوس

جمعرات 7 جون 2018 14:10

میاں رضا ربانی کا بزرگ سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو کے انتقال پراظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بزرگ سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ سندھ ایک عظیم نظریاتی سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم صوبائی خودمختاری کے زبردست حامی اور علمبردار تھے ان کی زندگی بھر قابل رشک سیاسی جدوجہد رہی ہے۔