بنوں ،ننگر ہار میں راکٹ گولہ پھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ، چار بچے زخمی

جمعرات 7 جون 2018 16:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ننگر ہار میں راکٹ گولہ پھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صوبہ ننگرہار ضلع چپر ہار کے علاقے ڈاگو گاوں میں راکٹ گولہ پھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہو گئے ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کو گھر کے نزدیک راکٹ گولہ ملا جسے وہ پھینک رہی تھی کہ دھماکہ سے پھٹ گیا زخمیوں ہونے والے بچوں کی عمریں دس اور بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں اطلاعات کے مطابق راکٹ گولہ کچھ روز قبل مخالفین کے درمیان لڑائی کے دوران مذکورہ گھر کے قریب آ گرا تھا جس کی گھر کے آفراد کو کوئی خبر نہیں تھی۔