اراضی تنازعہ،چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا

جمعرات 7 جون 2018 18:01

خانیوال۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) 12کنال رقبہ کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا‘تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں8ونوئی کے رہائشی ملزم فدا حسین پہوڑ نے اپنے بڑے بھائی ریاض احمد پہوڑ کو 12کنال رقبہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ مخدوم پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔