عام انتخابات کے لئے موسٰی خیل میں بھی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع اور وصولی کا سلسلہ جاری

جمعرات 7 جون 2018 18:52

موسیٰ خیل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے ملک بھر کی طرح موسٰی خیل میں بھی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع اور وصول کا سلسلہ جاری ، پی بی ون موسٰی خیل کم شیرانی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی نظرخان مرغزانی سمیت تین امید واروں نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے،جبکہ ایک درجن سے زاہدامید واروں نے ریٹرننگ آفیسرزسے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں ،کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ 8جون تک جاری رہے گا،تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ ملک بھر کی طرح موسٰی خیل میں بھی جاری ہے موسٰی خیل کے حلقہ این ای258لورالائی، موسٰی خیل،دکی زیارت،ہرنائی کیلئے کاغزات لورالائی میں جمع ہونگے جبکہ پی بی ون موسی خیل کم شیرانی کی ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس آج صرف چار امیدواروں نے کاغزات جمع کیا کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ 08جون تک جاری رہے گااور08جو کی شام کو تمام امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں آوایزاں کی جائیں گی جبکہ09جون سی14جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری رہیگا،اسی طرح امیدواروں پر اعتراضات کی داخل کرنے کی آخری تاریخ19جون ہوگی جبکہ بعدازاں 27جون کوتمام امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی اسی طرح28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گا۔