پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس196.09پوائنٹس کمی سی43948.11پوائنٹس پر بند

جمعرات 7 جون 2018 20:14

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس196.09پوائنٹس کمی سی43948.11پوائنٹس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار حصص میںجاری تیزی کا تسلسل ایک بار پھرٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی44100، 44000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.69فیصدزائد جبکہ60.22فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،کیمکل،سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44333پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملک میں عام انتخابات 2018کے حوالے سے سرگرمیوں کے آغاز ہونے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 43892پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس196.09پوائنٹس کمی سی43948.11پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس120.05پوائنٹس کمی سی21563.83پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس204.22پوائنٹس کمی سی74495.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس112.05پوائنٹس کمی سی31872.08پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی114کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔

جمعرات کو22کروڑ72لاکھ13ہزار850شیئرزکا کاروبار ہواجبکہ بدھ کو 22کروڑ34لاکھ 29ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ33ارب33کروڑ65لاکھ84ہزار845روپے کی کمی سی90کھرب36ارب83کروڑ22لاکھ5ہزار712روپے رہ گیا۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت129.00روپے اضافے سی3598.00روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت18.35روپے اضافے سی385.39روپے ہوگئی۔

نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت60.00روپے کمی سی1140.09روپے اور کے حصص کی قیمت43.55روپے کمی سی866.13روپے ہوگئی۔جمعرات کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں6کروڑ32لاکھ50ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے کمی سی13.04روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ17لاکھ21ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.23روپے اضافے سی39.78روپی پر بند ہوئی۔