ٹنڈو الہ یار،کامریڈ نیمداس کولھی کو مخصوص نشست پر نظر انداز کرنے کیخلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا مظاہرہ

جمعرات 7 جون 2018 20:24

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پیپلز پارٹی کارکنان پیپلز پارٹی کی اعلی اور مقامی قیادت سے مایوس ہوکر پیپلز پارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سامنے ہی کھڑے ہوگئے اقلیت برادری کے درجنوں کارکنوں و ہمدردوں نے کامریڈ نیمداس کولھی کو مخصوص نشست پر نظر انداز کرنے کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت و پی پی پی بورڈ کے درجنوں مرد و خواتین کارکنان و ہمدردوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے ہاتھوں میںپلے کارڈ بینرز موجود تھے اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے پی پی پی کارکن نارائن داس کولھی دیگر نے کہا کہ ہم گذشتہ 30سالوں سے پاکستان پیپلز پار ٹی کے کارکنان ہیں اور ان سے اپنی وفاداریاں نبھاتے ہوئے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن آ ج پھر ہمیشہ کی طرح ہم نے پیپلز پارٹی کے کامریڈ نیمداس کولھی کو مخصوص سیٹ پر مخصوص سیٹ پر لانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو درخواست دی ہے مگر انہوں نے کامریڈ نیمداس کولھی کو نظرانداز کرتے رہے انہوں نے کہا کہ غیر مسلم کولھی برادری کی سندھ میں بہت بڑی اکثریت ہے اور کولھی برادری کے لوگ کراچی۔

(جاری ہے)

کشمور۔حیدرآباد سے لیکر صحرا تھر تک بڑی تعداد میں آبادہیں انہوں نے کہا کہ کامریڈ نیمداس کولھی ، کولھی برادری کے ہر مسئلے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کولھی برادری کے لوگوں سے رابطے میں رہتا ہے انہوں نے کہا کہ کامریڈ نیمداس کولھی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے اور اس کا حق ہے کہ اس سے مخصوص نشست پر لایا جائے انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور پارٹی بورڈ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کامریڈ نیمداس کولھی کو مخصوص نشست دی جائے تاکہ وہ سندھ میں رہنے والی کولھی برادری کے مسائل کو اور احسن طریقے سے حل کراسکے ۔