حلقہ این اے 8 توجہ کامرکز،بلال بھٹو،امیرمقام اور گل نصیب الیکشن لڑیں گے

جمعرات 7 جون 2018 20:44

حلقہ این اے 8 توجہ کامرکز،بلال بھٹو،امیرمقام اور گل نصیب الیکشن لڑیں ..
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ملاکنڈکے واحد حلقہ این اے 8صوبہ بھرکے تمام حلقوں میں توجہ کامرکزبن گیا کیونکہ حلقہ این اے 8سے قومی اسمبلی کے اب تک 41امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹوزرداری، مسلم لیگ کے صوبائی صدرامیرمقام اورمتحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سات جون کومتحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ بلاول بھٹوزرداری اورامیرمقام خان کی جانب سے آج کاغذات نامزدگی جمع کرنامتوقع ہیں۔ مذکورہ حلقے سے دیگرسیاسی پارٹیوں میں پی ٹی آئی کے جنیداکبرخان ،محمدرازق جان ایڈوکیٹ ،حاجی نیک محمد،ڈاکٹرفضل محمد، قومی وطن پارٹی کے ظفریاب خان عوامی نیشنل پارٹی انعام اللہ خان ،ازادامیدواروں میں ملاکنڈکے سابقہ ضلع ناظم غفران احدایڈوکیٹ اچارپارٹی کے شہزادہ عالمگیر خان وغیرہ شامل ہیں ۔