Live Updates

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

جمعرات 7 جون 2018 22:40

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر یار محمد رند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں میر ظفر اللہ جمالی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان نے بتایاکہ میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ یار محمد رند نے سابق وزیراعظم کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات