Live Updates

صحبت پور عام انتخاب کی گہماگہمی عروج پرپہنچ گئی

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء امیدوارحلقہ پی بی 15صحبت پور میرحاجی نثارخان کھوسہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

جمعرات 7 جون 2018 22:46

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) صحبت پور عام انتخاب کی گہماگہمی عروج پرپہنچ چکی ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔کھوسہ قبائل کے معروف قبائلی شخصیت ،PTIکے صوبائی رہنماء امیدوارحلقہ پی بی 15صحبت پور میرحاجی نثارخان کھوسہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے حاجی میرنثارخان کھوسہ کارکنان کی جانب سے کھوسہ کیمپ ربیع کینال سے بہت بڑی تاریخی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکل،سینکڑوں گاڑیاں اور ہزارافرادنے شرکت کی ۔ریلی مختلف علاقے سے ہوتی ہوئی ضلعی ہیڈکوارٹرشہرصحبت پور پہنچی۔اور ریٹرننگ آفیسر صحبت پور کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں میڈیاکے نمائندوں اور اپنے ورکرزسے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ملکی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی لائی ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :