ڈی پی اوکی سربراہی میں پولیس کا تکنیکی اورسٹریٹیجک لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

جمعہ 8 جون 2018 14:13

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودکی سربراہی میں آپریشن گائیڈ لائن OG-38 کے رئو سے آپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس کی فیلڈ میں کارکردگی کا معیار جانچنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو انٹیروگیشن اور انوسٹی گیشن میںبروئے کار لانے اور عوام الناس میں بہترین طرز عمل آپریٹ کرنے کیلئے تکنیکی اور سٹریٹیجک لائحہ عمل طے کرنے کے واسطے کے سلسلے میں ایک اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں ضلع بھرکے ایس ایچ اونے شرکت کی ۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ذولفقار احمد تنولی،ایس پی اپر سوات مشتاق خان ،ایڈیشنل ایس پی خان خیل اور سرکل ڈی ایس پیز بھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن(ر)واحدمحمود نے کہا کہ تمام ملزمان کی ہسٹری شیٹ بمطابق OG-10 جلد از جلد تکمیل تک پہنچائے ،ایف آئی آر درج کرتے وقت ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبرات کے بروقت اندراج کو لازمی بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملکی حالات کے تناظر میں سیکیورٹی کو درپیش چیلنجزوخدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس افسران اور جوانوں کی فیلڈ میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ ، ہیلمٹ اور اسلحے کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے کہا کہ تمام ضلع بھر میں ملزمان اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،علاقے میں بہترین پولیسنگ اور انفارمیشن کیساتھ ساتھ عوامی تعاون حاصل کرنے کے پی ایل ایس اورڈی آرسی کے منتخب کمیٹیوں کے ممبران ،علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں اور مشران علاقہ معززین کیساتھ بہترین کوارڈنیشن کو یقینی بنائے ۔عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برو کار لایا جائے۔