راکیش روشن کی پریانکا چوپڑا کے فلم’’ کرش 4 ‘‘ کا حصہ بننے کی تصدیق

جمعہ 8 جون 2018 13:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راکیش روشن نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فلم’’’ کرش 4 ‘‘میں اداکار ریتھک روشن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راکیش روشن نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فلم ’’کرش 4‘‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلم ’’کرش ‘‘ بنا رہے تھے تو انہیں فلم کے لئے نیا چہرہ چاہیئے تھا اور پریانکا چوپڑا اس کردار کے لئے موزوں انتخاب ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا فلم ’’ کرش ‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی کیونکہ وہ ان کے بغیر فلم بنانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے

متعلقہ عنوان :