Live Updates

عمران خان صاحب نگران حکومت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں،

نگران حکومتیں غیر جانبدار رہنے کی پابند ہوتی ہیں، آپ نے بجلی بنانے کا وعدہ کیا تھا اس کا حساب دیں،ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا عمران خان کے نگران وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر رد عمل

جمعہ 8 جون 2018 16:49

عمران خان صاحب نگران حکومت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نگران حکومت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، نگران حکومتیں غیر جانبدار رہنے کی پابند ہوتی ہیں، آپ نے بجلی بنانے کا وعدہ کیا تھا اس کا حساب دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کی جانب سے نگران وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نگران حکومتیں غیر جانبدار رہنے کی پابند ہوتی ہیں نگران حکومت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، وفاق اور پنجاب حکومت کی بنائی بجلی پیورا پاکستان استعمال کررہا ہے، عمران خان صاحب آپ نے بجلی بنانے کا وعدہ کیا تھا اس کا حساب دیں، اپنی حکومت کے جائزے کیلئے بھی خط لکھیں کہ آپ نے خیبرپختونخوا میں کتنی بجلی ہسپتال اور سکول بنائے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات