پنجگور ،ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 17:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پنجگور میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری رہا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 کے لیے 10 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کیئے جن میں میر اسداللہ بلوچ بی این پی عوامی شکیل بلوچ شہباز طارق آذاد حاجی یاسین زہری متحدہ مجلس عمل، رحمت صالح نیشنل پارٹی حاجی محمد اسلام ،پھلین بلوچ پیپلزپارٹی کے حاجی فاروق الزمان، محمد ہاشم شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی حلقہ 270 کے لیے پیپلز پارٹی کے صابر علی بلوچ میر غلام جان ،آزاد حاجی مقبول احمد، محمد حنیف بلوچ عطاء اللہ دہانی، میر احمد نواز محمد حسنی، محمد ابراھیم، محمد زبیر کریم قابل زکر ہیں پنجگور میں نامزدگی فارم جمع کرانے کے لیے آنے والے امیدواروں کے حامیوں میں وہ روایتی جوش وخروش موجود نہیں جو ایک پارٹی کے ورکروں میں موجود ہونا چائیے ہر طرف سراسیمگی سی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مایوسی کی وجہ سیاست پر روایتی عناصر کا غلبہ ہے جس سے ورکر کلاس مایوسی سے دوچار ہوکر کنارہ کشی کو ترجیح دے رہا ہے ۔