پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، چھالیہ کی کھیپ برآمد،2 ملزمان گرفتار

پکڑی جانے والی چھالیہ کی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے،ترجمان

جمعہ 8 جون 2018 17:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سپرہائی وے کے قریب ٹرک سے 246بوری چھالیہ برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتا کرلیا ہے ۔پکڑی جانے والی چھالیہ کی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع ملی کہ کافی مقدار میںچھالیہ اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں۔ دوران چیکنگ سپر ہائی وے کے مقام پر موجود پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میںموجود246بوری چھالیہ برآمد کر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پکڑی جانے والی چھالیہ کی مارکیٹ میںمالیت تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ چھالیہ،ایک عدد ہینو ٹرک اور02 افراد کو حراست میں لے لیاگیااور مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :