تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 04ملزمان کوگرفتار کر لیا

جمعہ 8 جون 2018 19:38

راولپنڈی 08جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 04ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے ملت کالونی میں ریڈکر کی04ملزمان اویس ، ذیشان ، فیصل مسلح 01پستول 30بور معہ 03روند ،احسن مسلح01پستول 30بور معہ 03روند برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :