سرجانی ٹاؤن پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ رکشہ برآمدکرلیا

جمعہ 8 جون 2018 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سرجانی ٹاؤن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ رکشہ برآمدکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی عابد بلوچ کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزم عقیل ولد محمد سلیم اور عبدالخالق ولد ملک شملا کو گرفتار کرکی2 پستول 30بور ،بمعہ 7گولیاں اور مسروقہ رکشہ برآمد کرلیا ۔دونوں ملزمان سرقہ شدہ رکشہ نمبر D-17-25582 میں سوار تھے یہ رکشہ تھانہ گلبرگ کی حدود سے سرقہ ہوا تھا جس مقدمہ الزام نمبر 192/2018 جرم دفعہ 381-A تھانہ گلبرگ پر درج ہے۔ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :