سندھ سولڈو یسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کے چیکس جاری کردیئے گئے

جمعہ 8 جون 2018 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ بلدیہ جنوبی وبلدیہ شرقی کراچی کے ملازمین کی ماہوار تنخواہوں کے چیکس آج جاری کردیئے گئے بینک بند ہونے کے باعث پیر11جون سے ادائیگیاں شروع ہوجائیں گے ۔جبکہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کے وعدے کے مطابق عیدالفطر سے قبل چار ماہ کا25فیصد اضافی الائونس بھی ادا کردیا جائے گا ۔

ان خیالا ت کا اظہار میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں کٹوتی بائیومیٹرک سسٹم میں حاضریوں کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔جن ملازمین کی کمپیوٹر کی غلطی سے تنخواہ میں کٹوتی کی گئی ہے ۔انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور متعلقہ افسران سے حاضریاں تصدیق کے بعد کٹوتی کردہ رقم دلوائی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر موجودہ ایم ڈی کے خلاف سازشوں میں معروف ہیں اور وہ ملازمین اور ایم ڈی کے خلاف نفرت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انشاء اللهہم ان سازشوں کو جلد بے نقاب کرینگے اور کسی ملازم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :