ٹیلی فون پر کسی اجنبی شخص کو ذاتی معلومات، بینک کھاتوں اور شناختی کارڈ نمبرکی معلومات فراہم نہ کریں، ایف آئی اے

جمعہ 8 جون 2018 20:17

ٹیلی فون پر کسی اجنبی شخص کو ذاتی معلومات، بینک کھاتوں اور شناختی کارڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی ای) نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ ٹیلی فون پر کسی بھی اجنبی شخص کو اپنی ذاتی معلومات، بینک کھاتوں اور شناختی کارڈ نمبرکی معلومات فراہم نہ کریں، چند دھوکہ باز خود کو حساس اداروں کے اہلکار اور بینک ملازمین کے نام سے متعارف کروا کر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کی طرف سے جمعہ کو جاری عوامی آگاہی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اس ضمن میں پہلے ہی قانونی کاروائیوں کا آغاز کر چکی ہے لہٰذاایسے کسی بھی نامعلوم شخص کو اپنی ذاتی معلومات دینے سے گریز کریں۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کی صورت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی کو فون نمبر 021-99206345 اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپلینٹ کے فون نمبر 021-99206116 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :